Saturday, 30 December 2023
How to avoid scam fraud , how to identify scam fraud ,
اسلام علیکم!
امید ہے کہ سب گروپ ممبران خریت سے ہوں گے ۔اج آپ کو سائبر کرائم کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں ۔
بہت ہی قیمتی معلومات ہیں آخر تک پڑھیں اور اپنے تجربات شئیر کریں ۔
1
بنیادی طور پر سائبر کرائم ایک مجرمانہ فعل ہے جو انٹرنیٹ یا کمپیوٹر استعمال کرتے ہوئے سر انجام دیا جاتا ہے ۔اس سے عام شہری کی قیمتی معلومات ،تصاویر اور بینک سے رقم تک نکال لی جاتی ہے ۔اس کے لیے مختلف سافٹوئیر استعمال کر کے آپ کو ایک لنک بھیجا جاتا ہے آپ اس لنک پر جو ہی کلک کرتے ہیں تو ایک فیک پیج سامنے آتا ہے اس پر آپ اپنی انفارمیشن جو ہی فل کرتے ہیں ۔تو آپ سے جی میل کا پاسورڈ ٹائپ کرنے کا کہا جاتا ہے ۔جب کہ اس کے بیک اینڈ پر ڈی کوڈنگ ہو رہی ہوتی ہے جو ہی آپ کی معلومات اور جی میل کا پاسورڈ اسے فراڈئیے کے ہاتھ ا جاتا ہے ۔وہ اس سے آپ کے موبائل کا کنٹرول اپنے پاس کر لیتا ہے ۔بس ایک پروگرام آتا ہے اس پر آپ کو yes کا بٹن دبانے کا کہا جاتا ہے ۔
لو جی آپ کا موبائل ریموٹلی ایکسس ہو چکا ہے ۔اب اگر آپ کا موبائل۔ہینگ ہو رہا ہے یا ڈبل کلک ہو رہا ہے تو فوری اپنا جی میل پاسورڈ تمام پاسورڈ تبدیل کریں اس طرح آپ بچ جائیں گے ۔
2
اجکل فراڈ کی ایک قسم موبائل فون سے آپ کو کال آتی ہے کہ آپ کا فلاں بیٹا (جو شائد اس وقت وہاں موجود نہ۔ہو)۔زنا یا کسی جرم میں تھانہ میں پکڑا گیا ہے ۔یہ ہمارے پاس ہے اس ایچ او صاحب نے کہا کہ پچاس ہزار بھیج دیں ہم اس کو چھوڑ دیں گے ۔ہو سکتا ہے کہ رونے کی آواز بھی اپ کو سنائی دے ۔پھر آپ کو کال پر رہنے کا کہاجاتا ہے ۔اس طرح کے معاملے میں کبھی بھی جلدی نہ کریں ۔ فوری طور پر رقم بھیجیں ورنہ ہم زمہ دار نہ ہوں گے ۔ہو سکتا ہے کہ ساتھ آپ کا اس بیٹے سے رابطہ تک نہ ہو ۔لیکن آپ اسے لوگوں سے کہیں کہ آپ تھانے بھیج دیں ۔اود فون بند کر دیں۔یہ بہت ہی چالاک فراڈے ہیں۔
3
تیسری قسم میں آپ کو کوئی شخص کال کرتا ہے کہ بھائی میں غلطی سے آپ کے ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں دس ہزار بھیج دئیے ہیں پلیز واپس کر دیں ۔وہ۔اپ کو چند کوڈ لکھنے کا کہیں گے ۔اپ کا پیسہ ان کے اکاؤنٹ میں منتقل ۔اسے افراد کی بات پر کوئی بٹن نہیں دبانا ۔
4
چوتھی سب سے خطرناک قسم ہے ۔ایک اجنبی آپ کو کال کرتی ہے اور کہتی ہے بھائی یہاں کسی بھی ایزی پیسہ والے سے میری جلدی بات کروا دیں ۔میں مشکل میں ہوں ۔اپ بھاگ کر جب ایزی پیسہ والے کو اپنا موبائل دے گے ۔تو وہ لڑکی کہے گی کہ اپ مجھے اتنے پیسے بھیج دیں اور ان بھائی سے کیشن وصول کر لیں ۔ایزی پیسہ والے اس کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل کر دے گا ۔جب واپس آپ کو موبائل دے گا تو کہے گا کہ آپ کی باجی کے اکاؤنٹ میں۔ دس ہزار ٹرانسفرکردیاہے۔اب پیسے دو تب موبائل لو ۔
5
پانچویں قسم میں فراڈیا اپ کو کال کر کے کہے گا مبارک ہو آپ کا انعام نکلا ۔۔۔
رجسٹریشن فیس دس ہزار ایزی پیسہ کرو اور انعام لے جاؤ ۔ایک گھنٹہ ٹائم ہے ۔رقم منتقلی کے بعد اس فراڈیا کا نمبر بند ہو گا ۔
لہذا ہوشیار رہیں اور فراڈ سے بچیں
6
جس بنک میں آپ کا اکاؤنٹ ہے اس سے آپ کو کال آئے گی ۔یہ عمل سافٹوئیر سے ہوتا ہے ۔لکھا ہو گا "دی بینک آف سندھ " یہ معلومات وہ حاصل کر لیتے ہیں کہ آپ کا اکاؤنٹ کس بنک میں ہے ۔
آپ حیراں ہوں گے وہ آپ کو بتائیے گے آپ کا نام اکاؤنٹ نمبر وغیرہ ۔اور کہیںں گے کہ میں فلاں بنک سے بات کر رہا ہوں آپ کا اکاؤنٹ اپ ڈیٹ کرنا ہے ۔معلومات درکار ہیں۔اپ سے معلومات لے کر آپ کا بینک اکاونٹ خالی ۔
شکریہ اپنے تمام پیاروں کو شئر کریں ۔
Girja Road
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment