Sunday, 3 April 2016

HAVELI AJK

INFORMATION ABOUT HAVELI
HAVELI AJK

حویلی مین 38 قبائل اباد ہیں ۔ حویلی کی کل تعداد تقریبا152,124افراد پر مشتمل ہے ۔
 حویلی کا کل رقبہ 598 مربع کلو میٹر ہے ۔

حویلی کی تین تحصیلیں ہیں ۔ تحصیل حویلی کہوٹہ  تحصیل خورشید آباد تحصیل ممتاز اباد 
یون حویلی میں سب سے کثیر تعداد میں گجر اباد ہیں، اس کے بعد خواجگان جبکہ تیسرے نمبر پہر راجگان آباد ہین ۔باقی 38 دوسرے قبائل بھی حویلی میں اباد ہین ۔
حویلی مین ایک گاوءن  ایسا بھی ہے جس کا لیٹریسی ریٹ 100 فیصد ہے ۔ایجوکیشن کے میدان میں سید اور خواجگان بہت آگے ہیں ۔لیکن اب تقریبا سب ہی قبائل تعلیم پر خوب زور دے رہے ہیں ۔
حویلی کی بلند ترین چوٹیوں مین سے بے ڈوری ،شیرو ڈھارا ،لس ڈنہ اور درہ حاجہ پیر مشہور ہین ۔ ان چوٹیوں کی بلندی 9 ہزار فٹ سے 11 ہزار فٹ تک ہے ۔ان مین بے ڈوری پر جون جولائی میں بھی برف دیکھی جا سکتی ہے ۔
کالا مولا کو حویلی میں شہد کا گھر کہا جاتا ہے ہے ۔اس کے علاوہ حویلی میں لکڑی ،خوبانی ، آڑو،سیب آخروٹ اور ناشپاتی پیدا ہوتی ہیں۔

حویلی کے تمام گاوءن امن پسند ہیں ۔الیکشن کے دوران صرف کہوٹہ اور پلنگی میں راجگان اور چوہدری برادری اپس میں لڑائی تک پہنچ جاتی ہیں ۔جو کہ شعور انے کے بعد اب لوگ ووٹ کی خاطر اپنے زاتی تعلقات خراب نہیں کرتے ۔ حویلی کے تمام قبایل امن پسند محنتی اور بہادر ہیں ۔حویلی کے کافی تھداد میں لوگ بیرون ملک اباد ہیں۔

تاہم بدقسمتی سے حویلی میں اس وقت تک صرف دو ہی سکولوں میں کمپیوٹر کے تعلیم دی جاتی ہے ۔ تعلیم حاصل کرنے کے لیے ان افراد کو دوسرے اضلاع یا پاکستان میں جانا پڑتا ہے ۔ بدقسمتی سے یہاں پر صرف ایک ہئ یونیورسٹی قایم ہے ۔ اس کے علاوہ کالجز کی تعداد بھی بہت کم ہے ۔ 
سہولتوں کے لحاظ سے حویلی میں صرف ایک ہے ڈسٹرکٹ ہسپتال ہے ۔جبکہ ایم ڈی اس ایک ارمی ہسپتال ہے لیکن زیادہ سریس کیس راولاکوٹ یا پنڈی ریفر کیے جاتے ہیں۔ سکولوں کی تعداد بھی کم ہے ۔اکثر بچے اور بچیاں ایک یا دو گھنٹے پیدل چل کرسکول جاتے ہیں ۔
حویلی بہت ہی خوبصورت اور صحت افزا مقام ہے ۔ سردیوں میں یہاں پر برف باری ہوتی ہے ۔ پہاڑوں پر شدید جبکہ زیریں علاقوں میں کم برف پڑتی ہے ۔ گرمیوں میں یہاں پر موسم بہترین ہوتا ہے 70 فیصد علاقی میں پنکھے کی ضرورت نہیں ۔ یہان 80 فیصد لوگوں نے ڈیپ فریزر نہیں رکھے ۔ کیونکہ موسم ہے ٹھنڈا ہوتا ہے ۔ 
جون جولائی میں شدید بارشیں ہوتی ہیں۔ ندی نالوں میں ظغیانی آ جاتی ہے ۔ بعض اوقات انسانی جانوں کا بھی ضیاع ہوتا ہے ۔

حویلی ضلع کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس سر زمیں میں سابق وزیراعظم ازاد کشمیر ، سابق چیف جسٹسس آزادکشمیر ، سابق سیکرٹری ایجوکیشن ازادکشمیر ،سابق وزیر تعلیم ازاد کشمیر ، سابق وزیر برقیات ازادکشمیر ، سابق چیرمین زکوات کونسل 
ازادکشمیر میں پیدا ہوئے ہیں ۔ 


HAVELI AJK

No comments:

Post a Comment